سنن النسائي - حدیث 2853

الْمَوَاقِيتِ حِجَامَةُ الْمُحْرِمِ وَسَطَ رَأْسِهِ صحيح أَخْبَرَنِي هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ وَهُوَ ابْنُ عَثْمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ قَالَ عَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي عَلْقَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ الْأَعْرَجَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ بُحَيْنَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَسَطَ رَأْسِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ بِلَحْيِ جَمَلٍ مِنْ طَرِيقِ مَكَّةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2853

کتاب: مواقیت کا بیان محرم اپنے سر کے درمیان بھی سینگی لگوا سکتا ہے حضرت عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مکہ مکرمہ کے راستے میں لحی جمل کے مقام پر اپنے سر مبارک کے درمیان سینگی لگوائی، حالانکہ آپ محرم تھے۔
تشریح : (۱) سینگی لگوانے کا مسئلہ اوپر گزر چکا ہے۔ محرم مجبوری کے موقع پر سینگی لگوا سکتا ہے لا محالہ اس موقع پر بال بھی کاٹنے پڑتے ہیں، ضرورت کے پیش نظر اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ اس پر فدیہ ہی لازم ہے۔ تفصیل کے لیے حدیث: ۲۸۴۸ کا فائدہ ملاحظہ فرمائیے۔ (۲) ’’لحی جمل‘‘ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک مقام ہے۔ (۱) سینگی لگوانے کا مسئلہ اوپر گزر چکا ہے۔ محرم مجبوری کے موقع پر سینگی لگوا سکتا ہے لا محالہ اس موقع پر بال بھی کاٹنے پڑتے ہیں، ضرورت کے پیش نظر اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ اس پر فدیہ ہی لازم ہے۔ تفصیل کے لیے حدیث: ۲۸۴۸ کا فائدہ ملاحظہ فرمائیے۔ (۲) ’’لحی جمل‘‘ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک مقام ہے۔