الْمَوَاقِيتِ حِجَامَةُ الْمُحْرِمِ مِنْ عِلَّةٍ تَكُونُ بِهِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى ظَهْرِ الْقَدَمِ مِنْ وَثْءٍ كَانَ بِهِ
کتاب: مواقیت کا بیان
محرم کسی بیماری اور تکلیف کی وجہ سے سینگی لگوا سکتا ہے
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے موچ آجانے کی وجہ سے احرام کی حالت میں پاؤں مبارک کی پشت پر سینگی لگوائی۔
تشریح :
(۱) ’’وَثْئٍ‘‘ وہ چوٹ یا تکلیف جو گوشت کو پہنچے، ہڈی بچ جائے، یا چوٹ ہڈی پر آئے لیکن ہڈی ٹوٹنے سے محفوظ رہے، ہمارے ہاں اسے موچ سے تعبیر کرتے ہیں۔ (۲) مذکورہ روایت بھی راجح قول کے مطابق صحیح ہے۔
(۱) ’’وَثْئٍ‘‘ وہ چوٹ یا تکلیف جو گوشت کو پہنچے، ہڈی بچ جائے، یا چوٹ ہڈی پر آئے لیکن ہڈی ٹوٹنے سے محفوظ رہے، ہمارے ہاں اسے موچ سے تعبیر کرتے ہیں۔ (۲) مذکورہ روایت بھی راجح قول کے مطابق صحیح ہے۔