سنن النسائي - حدیث 2842

الْمَوَاقِيتِ الرُّخْصَةُ فِي النِّكَاحِ لِلْمُحْرِمِ شاذ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُمَا مُحْرِمَانِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2842

کتاب: مواقیت کا بیان محرم کے لیے نکاح کی رخصت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت میمونہؓ سے نکاح کیا تو دونوں احرام کی حالت میں تھے۔
تشریح : رسول اللہﷺ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ آپ احرام باندھ کر گئے تھے، مگر حضرت میمونہؓ تو مکے میں تھیں وہ کیسے محرم ہوگئیں، نیز رسول اللہﷺ نے مکے پہنچ کر عمرے سے فارغ ہونے تک کچھ نہیں کیا تھا اور عمرے سے فارغ ہوگئے تو احرام بھی ختم ہو چکا تھا، پھر حالت احرام میں نکاح کب کیا؟ رسول اللہﷺ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ آپ احرام باندھ کر گئے تھے، مگر حضرت میمونہؓ تو مکے میں تھیں وہ کیسے محرم ہوگئیں، نیز رسول اللہﷺ نے مکے پہنچ کر عمرے سے فارغ ہونے تک کچھ نہیں کیا تھا اور عمرے سے فارغ ہوگئے تو احرام بھی ختم ہو چکا تھا، پھر حالت احرام میں نکاح کب کیا؟