سنن النسائي - حدیث 284

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب مُضَاجَعَةِ الْحَائِضِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ ح وَأَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حَيْضَتِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 284

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ حالت حیض میں بیوی کے ساتھ لیٹنا حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض شروع ہوگیا، چنانچہ میں آہستگی سے اٹھی اور اپنے حیض والے کپڑے پہن لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تمھیں حیض شروع ہوگیا ہےڈ‘‘ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے مجھے بلایا اور میں آپ کے ساتھ اسی چادر میں لیٹ گئی۔
تشریح : (۱) حیض کے کپڑوں سے مراد لنگوٹی وغیرہ بھی ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے، انھوں نے حیض کے لیے مکمل لباس الگ رکھا ہوا ہو اور یہ بہتر ہے۔ (۲) حیض کی حالت میں اگر مرد کے کپڑوں یا جسم کو حیض کا خون لگنے کا احتمال نہ ہو تو اس حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹا جا سکتا ہے۔ اس سے بوس و کنار بھی جائز ہے۔ صرف جماع حرام ہے۔ (۱) حیض کے کپڑوں سے مراد لنگوٹی وغیرہ بھی ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے، انھوں نے حیض کے لیے مکمل لباس الگ رکھا ہوا ہو اور یہ بہتر ہے۔ (۲) حیض کی حالت میں اگر مرد کے کپڑوں یا جسم کو حیض کا خون لگنے کا احتمال نہ ہو تو اس حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹا جا سکتا ہے۔ اس سے بوس و کنار بھی جائز ہے۔ صرف جماع حرام ہے۔