سنن النسائي - حدیث 2838
الْمَوَاقِيتِ قَتْلُ الْغُرَابِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِهِنَّ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحَرَمِ وَالْإِحْرَامِ الْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْعَقْرَبُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2838
کتاب: مواقیت کا بیان کوے کو قتل کرنا( محرم کے لیے جائز ہے) حضرت سالم کے والد محترم سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’پانچ جانور ایسے ہیں کہ اگر کوئی انھیں احرام کی حالت میں یا حرم کے اندر بھی قتل کر دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں (اور وہ یہ ہیں): چوہا، چیل، کوا، بچھو اور کاٹنے والا کتا۔‘‘