سنن النسائي - حدیث 2836

الْمَوَاقِيتِ قَتْلُ الْحِدَأَةِ صحيح أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا نَقْتُلُ مِنْ الدَّوَابِّ إِذَا أَحْرَمْنَا قَالَ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ الْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2836

کتاب: مواقیت کا بیان چیل کو قتل کرنا(بھی جائز ہے) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم جب محرم ہوں تو کن جانوروں کو قتل کر سکتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ انھیں قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں: چیل، کوا، چوہا، بچھو اور کاٹنے والا کتا۔‘‘
تشریح : چیل مردار خور اور پلید جانور ہے۔ کھانا پلید کر سکتی ہے۔ گوشت اٹھا کر بلکہ ہاتھوں سے چھین کر لے جاتی ہے۔ چھوٹے گھریلو جانوروں کو اچک لیتی ہے، لہٰذا اسے بھی مارنا جائز ہے۔ چیل مردار خور اور پلید جانور ہے۔ کھانا پلید کر سکتی ہے۔ گوشت اٹھا کر بلکہ ہاتھوں سے چھین کر لے جاتی ہے۔ چھوٹے گھریلو جانوروں کو اچک لیتی ہے، لہٰذا اسے بھی مارنا جائز ہے۔