سنن النسائي - حدیث 2833

الْمَوَاقِيتِ قَتْلُ الْفَأْرَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَذِنَ فِي قَتْلِ خَمْسٍ مِنْ الدَّوَابِّ لِلْمُحْرِمِ الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْعَقْرَبُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2833

کتاب: مواقیت کا بیان چوہے کو قتل کرنا(بھی محرم کے لیے جائز ہے) حضرت ا بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے محرم کو پانچ قسم کے جانور قتل کرنے کی اجازت دی ہے: کوا، چیل، چوہا، کاٹنے والا کتا اور بچھو۔
تشریح : چوہا بھی فطرتاً موذی ہے۔ پلید ہونے کے ساتھ ساتھ بعض قیمتی چیزیں کتر دیتا ہے۔ کھانے پینے کی چیزیں پلید کر سکتا ہے۔ طاعون وغیرہ کا مبدا بھی یہی بنتا ہے، لہٰذا مارا جا سکتا ہے۔ چوہا بھی فطرتاً موذی ہے۔ پلید ہونے کے ساتھ ساتھ بعض قیمتی چیزیں کتر دیتا ہے۔ کھانے پینے کی چیزیں پلید کر سکتا ہے۔ طاعون وغیرہ کا مبدا بھی یہی بنتا ہے، لہٰذا مارا جا سکتا ہے۔