سنن النسائي - حدیث 283

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب الِانْتِفَاعِ بِفَضْلِ الْحَائِضِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كُنْتُ أَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ وَأُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ فَيَشْرَبُ وَأَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَأَنَا حَائِضٌ وَأُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 283

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ حائضہ عورت کے جوٹھے سے فائدہ اٹھانا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں حیض کی حالت میں پانی پیتی، پھر میں برتن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا دیتی۔ آپ میرے منہ والی جگہ پر اپنا منہ مبارک رکھ کر نوش فرماتے۔ میں ہڈی سے گوشت نوچتی جب کہ میں حیض سے ہوتی تھی اور میں وہ ہڈی آپ کو پکڑا دیتی تو آپ میرے منہ والی جگہ پر اپنا منہ مبارک رکھتے۔