سنن النسائي - حدیث 2802

الْمَوَاقِيتِ رُكُوبُ الْبَدَنَةِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ ارْكَبْهَا وَيْلَكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2802

کتاب: مواقیت کا بیان قربانی کے اونٹ پر سوار ہونا؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ پیدل ایک اونٹ کو ہانکتا لے جا رہا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اس پر سوار ہو جا۔‘‘ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’تو سوار ہو جا۔‘‘ اس نے پھر کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے چوتھی دفعہ فرمایا: ’’اس پر سوار ہو جا۔ تجھ پر افسوس!‘‘