سنن النسائي - حدیث 2799

الْمَوَاقِيتِ هَلْ يُوجِبُ تَقْلِيدُ الْهَدْيِ إِحْرَامًا صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائَشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْغَنَمِ فَيَبْعَثُ بِهَا ثُمَّ يُقِيمُ فِينَا حَلَالًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2799

کتاب: مواقیت کا بیان کیا قربانی کے جانور کو قلادہ ڈالنا احرام کا موجب ہے؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں رسول اللہﷺ کی قربانیوں، یعنی بکریوں کے لیے قلادے بٹا کرتی تھی، پھر آپ انھیں حرم کی طرف بھیجتے، پھر ہم میں حلال شخص کی طرح رہتے تھے۔