سنن النسائي - حدیث 2796

الْمَوَاقِيتِ هَلْ يُوجِبُ تَقْلِيدُ الْهَدْيِ إِحْرَامًا صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَقُتَيْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2796

کتاب: مواقیت کا بیان کیا قربانی کے جانور کو قلادہ ڈالنا احرام کا موجب ہے؟ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے حرم جانے والے جانوروں کے لیے قلادے بٹا کرتی تھی، پھر آپ کسی ایسی چیز سے پرہیز نہیں فرماتے تھے جن سے محرم پرہیز کرتا ہے۔