سنن النسائي - حدیث 2784

الْمَوَاقِيتِ تَقْلِيدُ الْهَدْيِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ أَشْعَرَ الْهَدْيَ فِي جَانِبِ السَّنَامِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ أَمَاطَ عَنْهُ الدَّمَ وَقَلَّدَهُ نَعْلَيْنِ ثُمَّ رَكِبَ نَاقَتَهُ فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءَ لَبَّى وَأَحْرَمَ عِنْدَ الظُّهْرِ وَأَهَلَّ بِالْحَجِّ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2784

کتاب: مواقیت کا بیان حرم کو جانے والے قربانی کے جانوروں کو قلادے ڈالنا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیﷺ جب ذوالحلیفہ پہنچے تو آپ نے قربانی کے جانور کی کوہان کی دائیں جانب اشعار کیا، پھر اس سے خون دور فرمایا اور دو جوتے اس کے گلے میں لٹکائے، پھر اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے۔ جب وہ آپ کو لے کر بیداء پر چڑھی تو آپ نے لبیک کہا اور ظہر کی نماز کے وقت احرام باندھا۔ اور حج کا لبیک پکارا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۷۵۸۔