سنن النسائي - حدیث 2783

الْمَوَاقِيتِ تَقْلِيدُ الْهَدْيِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ قَدْ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2783

کتاب: مواقیت کا بیان حرم کو جانے والے قربانی کے جانوروں کو قلادے ڈالنا حضرت حفصہ نبیﷺ کی زوجہ محترمہؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے کہ لوگ تو عمرہ کر کے حلال ہوگئے ہیں مگر آپ اپنے عمرے سے حلال نہیں ہوئے؟ آپ نے فرمایا: ’’میں نے اپنے سر کو گوند لگائی ہے اور جانوروں کو قلادے ڈالے ہیں، لہٰذا میں حلال نہیں ہوں گا حتیٰ کہ میں جانور ذبح کروں۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2683۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2683۔