سنن النسائي - حدیث 2781

الْمَوَاقِيتِ فَتْلُ الْقَلَائِدِ صحيح أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَفْتِلُ قَلَائِدَ الْغَنَمِ لِهَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَمْكُثُ حَلَالًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2781

کتاب: مواقیت کا بیان قلادے بٹنا(تیار کرنا) حضرت عائشہؓ سے منقول ہے، فرماتی ہیں کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں رسول اللہﷺ کی حرم کو بھیجی جانے والی بکریوں کے لیے قلادے تیار کرتی تھی، پھر آپ (انھیں حرم کی طرف بھیجنے کے بعد) حلال رہتے۔
تشریح : قلادہ حرم کو جانے والے جانور کی خصوصیت سے۔ حرم کے علاوہ ذبح ہونے والے جانوروں، خواہ وہ قربانی ہی کے ہوں، کو قلادے نہیں پہنائے جا سکتے، ورنہ امتیاز ختم ہو جائے گا۔ قلادہ حرم کو جانے والے جانور کی خصوصیت سے۔ حرم کے علاوہ ذبح ہونے والے جانوروں، خواہ وہ قربانی ہی کے ہوں، کو قلادے نہیں پہنائے جا سکتے، ورنہ امتیاز ختم ہو جائے گا۔