سنن النسائي - حدیث 2780

الْمَوَاقِيتِ فَتْلُ الْقَلَائِدِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّعِيفُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَفْتِلُ الْقَلَائِدَ لِهَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَلِّدُ هَدْيَهُ ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا ثُمَّ يُقِيمُ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2780

کتاب: مواقیت کا بیان قلادے بٹنا(تیار کرنا) حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے قربانی کے جانوروں کے لیے قلادے بٹتی (تیار کیا کرتی) تھی۔ آپ وہ قلادے ان جانوروں کو پہناتے، پھر انھیں حرم کے لیے بھیج کر خود مدینہ منورہ ہی میں رہتے اور کسی ایسی چیز سے اجتناب نہیں فرماتے تھے جس سے محرم اجتناب کرتا ہے۔