سنن النسائي - حدیث 2778

الْمَوَاقِيتِ فَتْلُ الْقَلَائِدِ صحيح أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ بِهَا ثُمَّ يَأْتِي مَا يَأْتِي الْحَلَالُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2778

کتاب: مواقیت کا بیان قلادے بٹنا(تیار کرنا) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے قربانی کے جانوروں کے لیے قلادے بٹتی (تیار کرتی) تھی، پھر آپ انھیں (حرم کے لیے) بھیج دیتے، پھر وہ سب کام کرتے جو ایک حلال شخص کرتا ہے، حالانکہ وہ جانور ابھی تک اپنی جگہ نہیں پہنچے ہوتے تھے۔
تشریح : ’’جو ایک حلال شخص کرتا ہے۔‘‘ یعنی غیر محرم جو کچھ کرتا ہے، مثلاً: جماع کرنا، سلے ہوئے کپڑے پہننا اور خوشبو لگانا، وغیرہ۔ ’’جو ایک حلال شخص کرتا ہے۔‘‘ یعنی غیر محرم جو کچھ کرتا ہے، مثلاً: جماع کرنا، سلے ہوئے کپڑے پہننا اور خوشبو لگانا، وغیرہ۔