سنن النسائي - حدیث 2759

الْمَوَاقِيتِ الْعَمَلُ فِي الْإِهْلَالِ صحيح أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَبُ رَاحِلَتَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ يُهِلُّ حِينَ تَسْتَوِي بِهِ قَائِمَةً

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2759

کتاب: مواقیت کا بیان احرام کا عمل حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپ ذوالحلیفہ میں اپنی سواری پر سوار ہوتے تھے، پھر سواری آپ کو لے کر کھڑی ہوتی تو آپ لبیک فرماتے۔
تشریح : اصل بات پیچھے گزر چکی ہے کہ آپ نے لبیک کی ابتدا نماز کے فوراً بعد بیٹھے بیٹھے فرما لی تھی۔ اصل بات پیچھے گزر چکی ہے کہ آپ نے لبیک کی ابتدا نماز کے فوراً بعد بیٹھے بیٹھے فرما لی تھی۔