سنن النسائي - حدیث 2715

الْمَوَاقِيتِ تَخْمِيرُ الْمُحْرِمِ وَجْهَهُ وَرَأْسَهُ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي الْحَفَرِيَّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثِيَابِهِ وَلَا تُخَمِّرُوا وَجْهَهُ وَرَأْسَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2715

کتاب: مواقیت کا بیان محرم (مرد)کے لیے اپنا چہرہ اور سر ڈھانپنا(درست نہیں) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک (محرم) آدمی فوت ہوگیا تو نبیﷺ نے فرمایا: ’’اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کے (احرام کے) کپڑوں میں اسے کفنا دو۔ اور اس کے چہرے اور سر کو نہ ڈھانپو۔ یہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔‘‘