سنن النسائي - حدیث 2712

الْمَوَاقِيتِ الْكُحْلُ لِلْمُحْرِمِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُحْرِمِ إِذَا اشْتَكَى رَأْسَهُ وَعَيْنَيْهِ أَنْ يُضَمِّدَهُمَا بِصَبِرٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2712

کتاب: مواقیت کا بیان محرم کے لیے سرمہ لگانا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے محرم کے بارے میں فرمایا: ’’جب اسے سر یا آنکھوں میں تکلیف ہو تو اپنی آنکھوں پر ایلوے کا لیپ کرے۔‘‘
تشریح : ’’لیپ کرے‘‘ یعنی سرمہ ڈالنے کے بجائے ایلوے کا لیپ کرے کیونکہ سرمہ رنگ والی زینت ہے اور احرام میں ہر قسم کی زینت منع ہے۔ ایلوے کے لیپ سے تکلیف دور ہو جائے گی اور زینت سے بھی بچت ہو جائے گی۔ ’’لیپ کرے‘‘ یعنی سرمہ ڈالنے کے بجائے ایلوے کا لیپ کرے کیونکہ سرمہ رنگ والی زینت ہے اور احرام میں ہر قسم کی زینت منع ہے۔ ایلوے کے لیپ سے تکلیف دور ہو جائے گی اور زینت سے بھی بچت ہو جائے گی۔