سنن النسائي - حدیث 271

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب اسْتِخْدَامِ الْحَائِضِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنَ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ قَالَ يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الثَّوْبَ فَقَالَتْ إِنِّي لَا أُصَلِّي قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ فِي يَدِكِ فَنَاوَلَتْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 271

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ حیض والی عورت سے کوئی کام کروانا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ آپ نے فرمایا: ’’اے عائشہ! مجھے کپڑا پکڑاؤ۔‘‘ انھوں نے کہا: میں نماز نہیں پڑھتی (میں حیض سے ہوں۔) آپ نے فرمایا: ’’بے شک وہ (حیض) تمھارے ہاتھ میں نہیں۔‘‘ تو انھوں نے کپڑا پکڑا دیا۔