سنن النسائي - حدیث 269

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب مُمَاسَّةِ الْجُنُبِ وَمُجَالَسَتِهِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ قَالَ حَدَّثَنِي وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَهْوَى إِلَيَّ فَقُلْتُ إِنِّي جُنُبٌ فَقَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 269

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ جنبی کو ہاتھ لگانا اور اس کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا جائز ہے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملے جب کہ میں جنبی تھا۔ آپ (ملاقات کے لیے) میری طرف مائل ہوئے۔ میں نے کہا: میں جنبی ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’تحقیق مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔‘‘