سنن النسائي - حدیث 2679

الْمَوَاقِيتِ النَّهْيُ عَنْ لُبْسِ الْخُفَّيْنِ فِي الْإِحْرَامِ صحيح أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَلْبَسُوا فِي الْإِحْرَامِ الْقَمِيصَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2679

کتاب: مواقیت کا بیان احرام میں موزے پہننے کی ممانعت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’’تم احرام کی حالت میں قمیص، شلوار، پگڑی، برانڈی اور موزے نہ پہنو۔‘‘
تشریح : یہ پابندی بھی صرف مردوں کے لیے ہے، نیز موزوں کے تحت جرابیں وغیرہ بھی داخل ہیں۔ یہ پابندی بھی صرف مردوں کے لیے ہے، نیز موزوں کے تحت جرابیں وغیرہ بھی داخل ہیں۔