سنن النسائي - حدیث 2678

الْمَوَاقِيتِ النَّهْيُ عَنْ لُبْسِ الْعِمَامَةِ فِي الْإِحْرَامِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ مَا نَلْبَسُ إِذَا أَحْرَمْنَا قَالَ لَا تَلْبَسْ الْقَمِيصَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَنْ لَا يَكُونَ نِعَالٌ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ نِعَالٌ فَخُفَّيْنِ دُونَ الْكَعْبَيْنِ وَلَا ثَوْبًا مَصْبُوغًا بِوَرْسٍ أَوْ زَعْفَرَانٍ أَوْ مَسَّهُ وَرْسٌ أَوْ زَعْفَرَانٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2678

کتاب: مواقیت کا بیان احرام کی حالت میں پگڑی پہننے کی ممانعت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بلند آواز سے پکارا اور کہا: جب ہم احرام باندھیں تو کیا پہنیں؟ آپ نے فرمایا: ’’قمیص، پگڑی، برانڈی (ٹوپی دار کرتا)، شلوار (پاجامہ وغیرہ) اور موزے نہ پہنو الا یہ کہ جوتے نہ ہوں۔ ایسی صورت میں ٹخنوں سے نیچے موزے پہنے جا سکتے ہیں۔ اور کوئی ایسا کپڑا بھی نہ پہنو جو ورس یا زعفران سے رنگا ہوا ہو۔‘‘
تشریح : یہ پابندی صرف مرد کے لیے ہے کیونکہ دوران احرام مرد کے لیے سر ننگا رکھنا ضروری ہے۔ پگڑی کے تحت ٹوپی، ہیٹ اور رومال وغیرہ بھی آجائیں گے۔ یہ پابندی صرف مرد کے لیے ہے کیونکہ دوران احرام مرد کے لیے سر ننگا رکھنا ضروری ہے۔ پگڑی کے تحت ٹوپی، ہیٹ اور رومال وغیرہ بھی آجائیں گے۔