سنن النسائي - حدیث 2677

الْمَوَاقِيتِ النَّهْيُ عَنْ لُبْسِ الْعِمَامَةِ فِي الْإِحْرَامِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ مَا نَلْبَسُ إِذَا أَحْرَمْنَا قَالَ لَا تَلْبَسْ الْقَمِيصَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا أَنْ لَا تَجِدَ نَعْلَيْنِ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَمَا دُونَ الْكَعْبَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2677

کتاب: مواقیت کا بیان احرام کی حالت میں پگڑی پہننے کی ممانعت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بلند آواز سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارا اور کہا: جب ہم احرام باندھیں تو کون سے کپڑے پہنیں؟ آپ نے فرمایا: ’’قمیص، پگڑی، شلوار، برانڈی اور موزے نہ پہن، ہاں اگر تمھیں جوتے نہ ملیں تو موزوں کو ٹخنوں سے نیچے نیچے پہن لو۔ (یعنی اوپر سے کاٹ دو)۔‘‘