سنن النسائي - حدیث 2648

كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ الْحَجُّ بِالصَّغِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَفَعَتْ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيًّا فَقَالَتْ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2648

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل بچے کو حج کروانا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک بچہ اٹھایا اور کہنے لگی: کیا اس کا بھی حج ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔ اور ثواب تیرے لیے ہے۔‘‘
تشریح : ’’ثواب تجھے ملے گا۔‘‘ بہت ہی چھوٹا ہونے کی صورت میں نیت ثواب بھی ضروری ہے۔ اگر وہ صاحب تمیز ہوگا تو پھر تو افعال بھی ادا کرے گا۔ ’’ثواب تجھے ملے گا۔‘‘ بہت ہی چھوٹا ہونے کی صورت میں نیت ثواب بھی ضروری ہے۔ اگر وہ صاحب تمیز ہوگا تو پھر تو افعال بھی ادا کرے گا۔