سنن النسائي - حدیث 2641

كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ تَشْبِيهُ قَضَاءِ الْحَجِّ بِقَضَاءِ الدَّيْنِ شاذ أو منكر بذكر الرجل ، و المحفوظ : أن السائل امرأة كما تقدم قبل بابين و يأتي بعده أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْحَجُّ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَثْبُتُ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِنْ شَدَدْتُهُ خَشِيتُ أَنْ يَمُوتَ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ أَكَانَ مُجْزِئًا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2641

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل ادائیگی حج‘ ادائیگی قرض کے مشابہ ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی نے نبیﷺ سے پوچھا کہ میرے باپ پر حج فرض ہے مگر وہ انتہائی بوڑھے ہیں۔ سواری پر نہیں بیٹھ سکتے۔ اور اگر میں انھیں (پالان پر) باندھ دوں تو خطرہ ہے کہ وہ مر جائیں گے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ فرمایا: ’’بتاؤ اگر اس پر قرض ہوتا اور تم ادا کرتے تو کیا اسے کفایت کرتا؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر تم اپنے باپ کی طرف سے حج بھی کرو۔‘‘
تشریح : مذکورہ روایت میں ہے کہ سوال کرنے والا مرد تھا جبکہ اس سے قبل حدیث نمبر: ۲۶۳۸، ۲۶۳۶ اور اس کے بعد حدیث: ۲۶۶۲، ۲۶۴۳ وغیرہ میں مذکورہ ہے کہ سوال کرنے والی عورت تھی، تاہم راجح اور درست بات یہ ہے کہ سوال کرنے والی عورت ہی تھی اور [الرجل] ’’مرد‘‘ کے الفاظ شاذ یا منکر ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ضعیف سنن النسائی للالبانی، حدیث: ۲۶۳۹) مذکورہ روایت میں ہے کہ سوال کرنے والا مرد تھا جبکہ اس سے قبل حدیث نمبر: ۲۶۳۸، ۲۶۳۶ اور اس کے بعد حدیث: ۲۶۶۲، ۲۶۴۳ وغیرہ میں مذکورہ ہے کہ سوال کرنے والی عورت تھی، تاہم راجح اور درست بات یہ ہے کہ سوال کرنے والی عورت ہی تھی اور [الرجل] ’’مرد‘‘ کے الفاظ شاذ یا منکر ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ضعیف سنن النسائی للالبانی، حدیث: ۲۶۳۹)