سنن النسائي - حدیث 2633

كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ الْحَجُّ عَنْ الْمَيِّتِ الَّذِي نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ فَأَتَى أَخُوهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أُخْتِكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاقْضُوا اللَّهَ فَهُوَ أَحَقُّ بِالْوَفَاءِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2633

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل اس فوت شدہ کی طرف سے حج کرنا جس نے حج کی نذر مانی ہو(مگر پوری نہ کر سکے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے حج کی نذر مانی تھی لیکن وہ (حج کے بغیر) فوت ہوگئی۔ اس کا بھائی نبیﷺ کے پاس حاضر ہوا اور اس بارے میں پوچھنے لگا۔ آپ نے فرمایا: ’’تیرا کیا خیال ہے کہ اگر تیری بہن کے ذمے قرض ہوتا تو کیا تو اسے ادا کرتا؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’اللہ کا قرض بھی ادا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کا قرض ادا کیا جائے۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا حقوق اللہ کی ادائیگی کا درجہ حقوق العباد کی ادائیگی سے اہم اور بلند ہے اگرچہ حقوق العباد کی معافی مشکل ہے۔ (۲) میت کے ذمے حج واجب ہو (خواہ شرعاً یا نذراً) اور وہ زندگی میں ادا نہ کر سکا ہو تو اس کے مال سے اس کی طرف سے حج کروایا جائے۔ اسی طرح کفارہ، زکاۃ اور قرض بھی ادا کیا جائے گا، خواہ میت کا سارا مال ہی صرف ہو جائے۔ ثلث کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا کیونکہ ان کی حیثیت محض وصیت کی سی نہیں۔ (۳) اس روایت سے قیاس کے جواز پر استدلال کیا گیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نبیﷺ کو تو قیاس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ وحی جاری تھی، نیز قیاس تو غیر منصوص چیز میں ہوتا ہے۔ آپ کا فرمان تو خود نص ہے۔ قیاس تو امتی کر سکتا ہے جس کے پاس نص (اللہ اور اس کے رسول کا صریح فرمان) نہ ہو۔ (۴) آدمی حج کی نذر مان سکتا ہے اگرچہ اس نے فرض حج نہ کیا ہو، پھر جب وہ حج کرے گا تو اس کا فرض حج ادا ہو جائے گا۔ بعد میں نذر کا حج کرے گا۔ یہ رائے جمہور کی ہے۔ ایک رائے اس کے برعکس بھی ہے، یعنی اس کا پہلا حج نذر کا شمار ہوگا اور دوسرا فرض اور ایک رائے یہ بھی ہے کہ اس کا حج دونوں سے کفایت کر جائے گا، لیکن یہ رائے درست معلوم نہیں ہوتی۔ (۵) یہ حدیث جمہور اہل علم کی دلیل ہے کہ اگر آدمی عمداً نماز ترک کر دیتا ہے تو اس پر اس کی قضا ضروری ہے کیونکہ یہ اس پر اللہ کا قرض ہے۔ (۶) عالم اور مفتی کو مسئلہ سمجھانے کا ایسا انداز اپنانا چاہیے کہ سائل کو پو ری طرح سمجھ میں آجائے اور اسے کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے اور وہ بالکل مطمئن ہو جائے۔ (۱) معلوم ہوا حقوق اللہ کی ادائیگی کا درجہ حقوق العباد کی ادائیگی سے اہم اور بلند ہے اگرچہ حقوق العباد کی معافی مشکل ہے۔ (۲) میت کے ذمے حج واجب ہو (خواہ شرعاً یا نذراً) اور وہ زندگی میں ادا نہ کر سکا ہو تو اس کے مال سے اس کی طرف سے حج کروایا جائے۔ اسی طرح کفارہ، زکاۃ اور قرض بھی ادا کیا جائے گا، خواہ میت کا سارا مال ہی صرف ہو جائے۔ ثلث کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا کیونکہ ان کی حیثیت محض وصیت کی سی نہیں۔ (۳) اس روایت سے قیاس کے جواز پر استدلال کیا گیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نبیﷺ کو تو قیاس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ وحی جاری تھی، نیز قیاس تو غیر منصوص چیز میں ہوتا ہے۔ آپ کا فرمان تو خود نص ہے۔ قیاس تو امتی کر سکتا ہے جس کے پاس نص (اللہ اور اس کے رسول کا صریح فرمان) نہ ہو۔ (۴) آدمی حج کی نذر مان سکتا ہے اگرچہ اس نے فرض حج نہ کیا ہو، پھر جب وہ حج کرے گا تو اس کا فرض حج ادا ہو جائے گا۔ بعد میں نذر کا حج کرے گا۔ یہ رائے جمہور کی ہے۔ ایک رائے اس کے برعکس بھی ہے، یعنی اس کا پہلا حج نذر کا شمار ہوگا اور دوسرا فرض اور ایک رائے یہ بھی ہے کہ اس کا حج دونوں سے کفایت کر جائے گا، لیکن یہ رائے درست معلوم نہیں ہوتی۔ (۵) یہ حدیث جمہور اہل علم کی دلیل ہے کہ اگر آدمی عمداً نماز ترک کر دیتا ہے تو اس پر اس کی قضا ضروری ہے کیونکہ یہ اس پر اللہ کا قرض ہے۔ (۶) عالم اور مفتی کو مسئلہ سمجھانے کا ایسا انداز اپنانا چاہیے کہ سائل کو پو ری طرح سمجھ میں آجائے اور اسے کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے اور وہ بالکل مطمئن ہو جائے۔