سنن النسائي - حدیث 2632

كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ فَضْلُ الْمُتَابَعَةِ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ حسن صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَيْسَ لِلْحَجِّ الْمَبْرُورِ ثَوَابٌ دُونَ الْجَنَّةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2632

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل پے در پے حج اور عمرہ کرنے کی فضیلت حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’۔حج اور عمرہ مسلسل کرتے رہو۔ یقینا یہ فقر اور گناہوں کو اس طرح زائل کر دیتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کچیل کو زائل کر دیتی ہے۔ اور حج مبرور کا ثواب تو جنت سے کم نہیں۔‘‘