سنن النسائي - حدیث 263

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب فِي الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعُودَ صحيح أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعُودَ تَوَضَّأَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 263

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ جنبی جب دوبارہ جماع کرنا چاہے تو؟ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کرلے۔‘‘
تشریح : (۱) اس وضو کی حکمت بعض روایات میں یہ بتائی گئی ہے: [فانہ انشط للعود] یعنی دوبارہ جماع کے لیے یہ وضو زیادہ چاق و چوبند بنا دیتا ہے۔ دیکھیے: (المستدرک للحاکم: ۱۵۲/۱) ایک روایت میں [وضوء ہ للصلاۃ] کے الفاظ ہیں، یعنی نماز والا وضو کرے۔ (صحیح البخاري، الغسل، حدیث: ۲۸۸، و صحیح مسلم، الحیض، حدیث: ۳۰۵) یہ وضو بھی مستحب ہے۔ (۲) اگر آدمی دوسری مرتبہ اپنی بیوی سے جماع کرنا چاہے تو دونوں باریوں کے درمیان غسل کرنا واجب نہیں۔ (۱) اس وضو کی حکمت بعض روایات میں یہ بتائی گئی ہے: [فانہ انشط للعود] یعنی دوبارہ جماع کے لیے یہ وضو زیادہ چاق و چوبند بنا دیتا ہے۔ دیکھیے: (المستدرک للحاکم: ۱۵۲/۱) ایک روایت میں [وضوء ہ للصلاۃ] کے الفاظ ہیں، یعنی نماز والا وضو کرے۔ (صحیح البخاري، الغسل، حدیث: ۲۸۸، و صحیح مسلم، الحیض، حدیث: ۳۰۵) یہ وضو بھی مستحب ہے۔ (۲) اگر آدمی دوسری مرتبہ اپنی بیوی سے جماع کرنا چاہے تو دونوں باریوں کے درمیان غسل کرنا واجب نہیں۔