سنن النسائي - حدیث 2627

كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ فَضْلُ الْحَجِّ حسن أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جِهَادُ الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَالضَّعِيفِ وَالْمَرْأَةِ الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2627

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل حج کی فضیلت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بوڑھے، بچے، کمزور اور عورت کا جہاد حج اور عمرہ کرنا ہے۔‘‘
تشریح : ظاہر ہے یہ چاروں اشخاص جہاد، یعنی قتال نہیں کر سکتے۔ ان کے لیے جہاد کی فضیلت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ حج اور عمرہ کریں۔ انھیں جہاد کا ثواب مل جائے گا۔ ہر آدمی اس چیز کا مکلف ہے جس کی وہ استطاعت رکھتا ہے۔ ظاہر ہے یہ چاروں اشخاص جہاد، یعنی قتال نہیں کر سکتے۔ ان کے لیے جہاد کی فضیلت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ حج اور عمرہ کریں۔ انھیں جہاد کا ثواب مل جائے گا۔ ہر آدمی اس چیز کا مکلف ہے جس کی وہ استطاعت رکھتا ہے۔