كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ بَاب وُجُوبِ الْحَجِّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُوسَى بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَلِيلِ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى كَتَبَ عَلَيْكُمْ الْحَجَّ فَقَالَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ التَّمِيمِيُّ كُلُّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَكَتَ فَقَالَ لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ ثُمَّ إِذًا لَا تَسْمَعُونَ وَلَا تُطِيعُونَ وَلَكِنَّهُ حَجَّةٌ وَاحِدَةٌ
کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل
حج کی فرضیت کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ (خطبے کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض فرما دیا ہے۔‘‘ حضرت اقرع بن حابس تمیمی رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! کیا ہر سال؟ آپ خاموش ہوگئے، پھر فرمایا: ’’اگر مین ’’ہاں‘‘ کہہ دیتا تو ہر سال واجب ہو جاتا، پھر نہ تم سنتے اور نہ اطاعت کرتے۔ حج صرف ایک ہی (دفعہ فرض) ہے۔‘‘
تشریح :
’’نہ سنتے اور نہ اطاعت کرتے۔‘‘ یعنی اس پر عمل کرنا تمھاری طاقت میں نہ ہوتا۔
’’نہ سنتے اور نہ اطاعت کرتے۔‘‘ یعنی اس پر عمل کرنا تمھاری طاقت میں نہ ہوتا۔