سنن النسائي - حدیث 2617

كِتَابُ الزَّكَاةِ شِرَاءُ الصَّدَقَةِ صحيح أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَرَآهَا تُبَاعُ فَأَرَادَ شِرَاءَهَا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَعْرِضْ فِي صَدَقَتِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2617

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل صدقے کا مال خریدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک گھوڑا فی سبیل اللہ صدقہ کیا، پھر انھیں پتا چلا کہ وہ گھوڑا فروخت ہو رہا ہے تو انھوں نے خود ہی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔ نبیﷺ نے فرمایا: ’’اپنے کیے ہوئے صدقے (کی واپسی) کا خیال بھی نہ کر۔‘‘
تشریح : کیونکہ بہر صورت یہ اپنے ہی صدقے کو استعمال کرنے والی بات ہے جو مناسب نہیں۔ باقی رہی قیمت تو اس میں بھی رعایت کا احتمال ہے، نیز اس میں حیلہ بھی ممکن ہے، اس لیے اسے حتماً منع فرما دیا۔ کیونکہ بہر صورت یہ اپنے ہی صدقے کو استعمال کرنے والی بات ہے جو مناسب نہیں۔ باقی رہی قیمت تو اس میں بھی رعایت کا احتمال ہے، نیز اس میں حیلہ بھی ممکن ہے، اس لیے اسے حتماً منع فرما دیا۔