سنن النسائي - حدیث 2588

كِتَابُ الزَّكَاةِ سُؤَالُ الصَّالِحِينَ ضعيف أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ مَخْشِيٍّ عَنْ ابْنِ الْفِرَاسِيِّ أَنَّ الْفِرَاسِيَّ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا وَإِنْ كُنْتَ سَائِلًا لَا بُدَّ فَاسْأَلْ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2588

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل نیک لوگوں سے مانگنا ابن فراسی سے روایت ہے کہ میرے والد حضرت فراسی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں کسی سے کچھ مانگ لیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں۔ اور اگر تجھے مجبوراً مانگنا پڑے تو نیک لوگوں سے مانگ۔‘‘