سنن النسائي - حدیث 2553

كِتَابُ الزَّكَاةِ الْقَلِيلُ فِي الصَّدَقَةِ صحيح أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ خَالِدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُحِلِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2553

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل تھوڑے صدقے کا بیان حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعے سے۔‘‘
تشریح : یہ ایک فرضی بات ہے، یعنی جو میسر ہے صدقہ کرو۔ غریب اپنے تھوڑے مال سے اور امیر زیادہ مال سے، نیز چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھا جائے۔ ممکن ہے وہی نیکی خلوص کی وجہ سے نجات اور کامیابی کا ذریعہ بن جائے۔ یہ ایک فرضی بات ہے، یعنی جو میسر ہے صدقہ کرو۔ غریب اپنے تھوڑے مال سے اور امیر زیادہ مال سے، نیز چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھا جائے۔ ممکن ہے وہی نیکی خلوص کی وجہ سے نجات اور کامیابی کا ذریعہ بن جائے۔