سنن النسائي - حدیث 2511

كِتَابُ الزَّكَاةِ مَكِيلَةُ زَكَاةِ الْفِطْرِ شاذ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ مَخْلَدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ذَكَرَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ قَالَ صَاعًا مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرِ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ سُلْتٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2511

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل صدقۃ الفطر کی مقدار کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے صدقۃ الفطر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: صدقۃ الفطر گندم، کھجور، جو یا سُلت سے ایک صاع ادا کرو۔
تشریح : سُلْت جو کی ایک قسم ہے جو گندم سے قریب تر ہے، اس حدیث میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے تمام غلہ جات میں صدقہ فطر ایک صاع ہی فرمایا ہے اور یہی افضل ہے۔ سُلْت جو کی ایک قسم ہے جو گندم سے قریب تر ہے، اس حدیث میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے تمام غلہ جات میں صدقہ فطر ایک صاع ہی فرمایا ہے اور یہی افضل ہے۔