سنن النسائي - حدیث 2486

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَاب زَكَاةِ الْحِنْطَةِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ فِي الْبُرِّ وَالتَّمْرِ زَكَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ وَلَا يَحِلُّ فِي الْوَرِقِ زَكَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوَاقٍ وَلَا يَحِلُّ فِي إِبِلٍ زَكَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَ ذَوْدٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2486

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل گندم کی زکاۃ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گندم اور کھجور میں زکاۃ (عشر واجب نہیں ہوتی حتیٰ کہ وہ پانچ وسق ہو جائیں۔ اور چاندی میں زکاۃ واجب نہیں ہوتی حتیٰ کہ وہ پانچ اوقیے (دو سو درہم ہو جائیں۔ اور اونٹوں میں زکاۃ واجب نہیں ہوتی حتیٰ کہ وہ پانچ ہو جائیں۔‘‘
تشریح : یعنی مذکورہ مقادیر یا ان سے زائد میں زکاۃ واجب ہوگی، ان سے کم میں نہیں۔ اس سے زیادہ صریح روایت کیا ہوگی؟ مگر احناف پھر بھی غلے اور کھجور کے قلیل وکثیر میں زکاۃ کے وجوب کے قائل ہیں۔ وہ اس حدیث کے معنی کرتے ہیں کہ حکومت نہیں لے گی۔ (یعنی قلیل میں البتہ مالک خود فقراء کو ادا کریں۔ مگر باقی دو، یعنی اونٹوں اور چاندی میں وہ اس مفہوم کے قائل نہیں، لہٰذا یہ مسلک درست نہیں۔ اور یوں زکاۃ کی ادائیگی کی دو شکلیں اختراع کرنا شریعت نہیں، بلکہ ایجاد بندہ ہے۔ یعنی مذکورہ مقادیر یا ان سے زائد میں زکاۃ واجب ہوگی، ان سے کم میں نہیں۔ اس سے زیادہ صریح روایت کیا ہوگی؟ مگر احناف پھر بھی غلے اور کھجور کے قلیل وکثیر میں زکاۃ کے وجوب کے قائل ہیں۔ وہ اس حدیث کے معنی کرتے ہیں کہ حکومت نہیں لے گی۔ (یعنی قلیل میں البتہ مالک خود فقراء کو ادا کریں۔ مگر باقی دو، یعنی اونٹوں اور چاندی میں وہ اس مفہوم کے قائل نہیں، لہٰذا یہ مسلک درست نہیں۔ اور یوں زکاۃ کی ادائیگی کی دو شکلیں اختراع کرنا شریعت نہیں، بلکہ ایجاد بندہ ہے۔