سنن النسائي - حدیث 2472

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَاب زَكَاةِ الْخَيْلِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ خُثَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ عَلَى الْمَرْءِ فِي فَرَسِهِ وَلَا فِي مَمْلُوكِهِ صَدَقَةٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2472

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل گھوڑوں کی زکاۃ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی شخص پر اس کے گھوڑے اور غلام میں کوئی زکاۃ نہیں۔‘‘