سنن النسائي - حدیث 237
ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب ذِكْرِ اغْتِسَالِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ مِنْ نِسَائِهِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ صحيح أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 237
کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ مرد اور اس کی بیوی کا (بیک وقت)ایک برتن سے غسل کرنا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے میری خالہ، ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ بے شک وہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کر لیا کرتے تھے۔