سنن النسائي - حدیث 2317

كِتَابُ الصِّيَامِ وَضْعُ الصِّيَامِ عَنْ الْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ حسن أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ وُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْهُمْ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يَتَغَدَّى فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ لِلْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2317

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل حاملہ اور مرضعہ (بچے کو دودھ پلانے والی)کو روزہ معاف ہے حضرت انس بن مالک قشیری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نبیﷺ کے پاس مدینہ منورہ آیا۔ آپ کھانا تناول فرما رہے تھے۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: ’’آو کھانا کھاؤ۔‘‘ میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ نبیﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ اور نصاف نماز معاف فرما دی ہے۔ اور حاملہ اور بچے کو دودھ پلانے والی کو بھی۔‘‘
تشریح : حاملہ اور مرضعہ کو اگر مشقت محسوس ہو یا اپنے بچے کا خطرہ ہو تو انہیں روزہ چھوڑنے اور اس کی جگہ کفارہ دینے کی رخصت ہے۔ اگرچہ اس مسئلے میں اختلاف ہے لیکن یہ موقف راجح ہے۔ ابن عباس اور ابن عمر دونوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہی فتویٰ ہے اور سند بھی صحیح ہے۔ دیکھئے (سنن الدارقطنی: ۲/ ۲۰۷، مع التعلیق المغنی، مزید دیکھیے: سبل السلام مع تعلیق الالبانی: ۲/ ۴۵۳) روایت کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے دیکھئے احادیث: ۲۲۶۹، ۲۲۷۶۔ حاملہ اور مرضعہ کو اگر مشقت محسوس ہو یا اپنے بچے کا خطرہ ہو تو انہیں روزہ چھوڑنے اور اس کی جگہ کفارہ دینے کی رخصت ہے۔ اگرچہ اس مسئلے میں اختلاف ہے لیکن یہ موقف راجح ہے۔ ابن عباس اور ابن عمر دونوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہی فتویٰ ہے اور سند بھی صحیح ہے۔ دیکھئے (سنن الدارقطنی: ۲/ ۲۰۷، مع التعلیق المغنی، مزید دیکھیے: سبل السلام مع تعلیق الالبانی: ۲/ ۴۵۳) روایت کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے دیکھئے احادیث: ۲۲۶۹، ۲۲۷۶۔