سنن النسائي - حدیث 2312

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى أَبِي نَضْرَةَ الْمُنْذِرِ بْنِ مَالِكٍ بْنِ قُطَعَةَ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ وَلَا يَعِيبُ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ وَلَا يَعِيبُ الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2312

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس حدیث میں ابو نضرہ منذر بن مالک بن قطعہ کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ ہم نبیﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ ہم میں سے کوئی روزہ رکھتا تھا، کوئی نہیں رکھتا تھا۔ نہ تو روزہ رکھنے والا، نہ رکھنے والے پر اعتراض کرتا تھا اور نہ روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے پر کوئی اعتراض کرتا تھا۔