سنن النسائي - حدیث 2311

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى أَبِي نَضْرَةَ الْمُنْذِرِ بْنِ مَالِكٍ بْنِ قُطَعَةَ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ قَالَ كُنَّا نُسَافِرُ فِي رَمَضَانَ فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ لَا يَعِيبُ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ وَلَا يَعِيبُ الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2311

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس حدیث میں ابو نضرہ منذر بن مالک بن قطعہ کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر حضرت ابو سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رمضان المبارک میں سفر کیا کرتے تھے۔ کوئی ہم میں سے روزے دار ہوتا تھا اور کسی کا روزہ نہیں ہوتا تھا۔ نہ روزے دار روزہ چھوڑنے والے پر اعتراض کرتا تھا اور نہ روزہ چھوڑنے والا روزہ دار پر۔‘‘