سنن النسائي - حدیث 23

ذِكْرُ الْفِطْرَةِ الرُّخْصَةُ فِي ذَلِكَ فِي الْبُيُوتِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ لَقَدْ ارْتَقَيْتُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتِنَا فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ لِحَاجَتِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 23

کتاب: امور فطرت کا بیان گھروں میں اس کی اجازت ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کچی انٹوں پر بیت المقدس کی طرف منہ کیے ہوئے قضائے حاجت کرتے دیکھا۔
تشریح : (۱) ’’گھر‘‘ سے مراد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ہمشیرہ ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا حجرۂ مبارکہ ہے۔ (۲) بیت المقدس مدینہ منورہ سے شمال کی جانب ہے، یعنی مکہ مکرمہ سے بالکل الٹ جانب، لہٰذا آپ کی پیٹھ قبلے کی جانب تھی۔ (۳) اس روایت سے امام شافعی رحمہ اللہ اور دوسرے محدثین نے استدلال کیا ہے کہ عمارت کے اندر قبلے کی طرف منہ یا پیٹھ کرنا جائز ہے ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح نہ بیٹھتے اور یہ بہترین تطبیق ہے جس سے تمام روایات قابل عمل ٹھہرتی ہیں، بجائے اس کے کہ کسی روایت کو منسوخ کہا جائے یا آپ کا خاصہ قرار دیا جائے، نیز خود حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہی مطلب منقول ہے۔ دیکھیے: (سنن أبي داود، الطھارۃ، حدیث: ۱۱) البتہ احتیاط، یعنی چاردیواری کے اندر بھی بچنا بہتر ہے۔ (۱) ’’گھر‘‘ سے مراد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ہمشیرہ ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا حجرۂ مبارکہ ہے۔ (۲) بیت المقدس مدینہ منورہ سے شمال کی جانب ہے، یعنی مکہ مکرمہ سے بالکل الٹ جانب، لہٰذا آپ کی پیٹھ قبلے کی جانب تھی۔ (۳) اس روایت سے امام شافعی رحمہ اللہ اور دوسرے محدثین نے استدلال کیا ہے کہ عمارت کے اندر قبلے کی طرف منہ یا پیٹھ کرنا جائز ہے ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح نہ بیٹھتے اور یہ بہترین تطبیق ہے جس سے تمام روایات قابل عمل ٹھہرتی ہیں، بجائے اس کے کہ کسی روایت کو منسوخ کہا جائے یا آپ کا خاصہ قرار دیا جائے، نیز خود حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہی مطلب منقول ہے۔ دیکھیے: (سنن أبي داود، الطھارۃ، حدیث: ۱۱) البتہ احتیاط، یعنی چاردیواری کے اندر بھی بچنا بہتر ہے۔