سنن النسائي - حدیث 2293

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى مَنْصُورٍ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فَشَرِبَ نَهَارًا يَرَاهُ النَّاسُ ثُمَّ أَفْطَرَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2293

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل منصور کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے رمضان المبارک میں (فتح مکہ کا) سفر کیا۔ روزے رکھتے رہے حتیٰ کہ مقام عسفان میں پہنچے تو برتن منگوایا اور ابھی دن ہی تھا کہ آپ نے پی کر روزہ کھول لیا۔ سب لوگ آپ کو دیکھ رہے تھے۔
تشریح : معلوم ہوا دورانِ فر میں شدید مشقت ہو تو روزہ کھولا جاسکتا ہے۔ اس میں کوئی کفارہ نہیں، ہاں قضا ادا کرنی ہوگی۔ معلوم ہوا دورانِ فر میں شدید مشقت ہو تو روزہ کھولا جاسکتا ہے۔ اس میں کوئی کفارہ نہیں، ہاں قضا ادا کرنی ہوگی۔