سنن النسائي - حدیث 2277

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ اخْتِلَافِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَّامٍ وَعَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ حسن أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ شَيْخٍ مِنْ قُشَيْرٍ عَنْ عَمِّهِ حَدَّثَنَا ثُمَّ أَلْفَيْنَاهُ فِي إِبِلٍ لَهُ فَقَالَ لَهُ أَبُو قِلَابَةَ حَدِّثْهُ فَقَالَ الشَّيْخُ حَدَّثَنِي عَمِّي أَنَّهُ ذَهَبَ فِي إِبِلٍ لَهُ فَانْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَأْكُلُ أَوْ قَالَ يَطْعَمُ فَقَالَ ادْنُ فَكُلْ أَوْ قَالَ ادْنُ فَاطْعَمْ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ وَالصِّيَامَ وَعَنْ الْحَامِلِ وَالْمُرْضِعِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2277

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف حضرت ایوب سے منقول ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ قشیر قبیلے کا ایک بزرگ اپنے صحابی چچا سے حدیث بیان کرتا ہے۔ (ہم گئے تو) ہم نے اس بزرگ کو اس کے اونٹوں میںپایا۔ (میرے ساتھ استاد محترم ابوقلابہ بھی تھے) تو حضرت ابوقلابہ نے اس (بزرگ) سے کہا کہ اسے وہ حدیث بیان کیجئے: تو اس بزرگ نے فرمایا کہ مجھے میرے چچا (انس بن مالک قشیری رضی اللہ عنہ ) نے بیان فرمایا کہ میں اپنے اونٹوں (کے مطالبے) کے سلسلے میں نبیﷺ کے پاس پہنچا۔ آپ اس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’آؤ اور کھانا کھاؤ۔‘‘ میں نے عرض کیا: میرا روزہ ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مسافر کو نصف نماز اور روزہ معاف کر دیا ہے۔ اسی طرح حاملہ اور مرضعہ (بچے کو دودھ پلانے والی) کو بھی۔‘‘