كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ اسْمِ الرَّجُلِ صحيح أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَدَّى بِمَرِّ الظَّهْرَانِ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَقَالَ: «الْغَدَاءَ» مُرْسَلٌ،
کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس شخص کے نام کا ذکر(جو محمد بن عبد الرحمٰن اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے درمیان ہے) حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک دفعہ مَرُّ الظَّہران مقام پر کھانا کھا رہے تھے۔ آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’تم بھی کھانا کھاؤ۔‘‘ یہ روایت مرسل ہے۔