سنن النسائي - حدیث 2196

كِتَابُ الصِّيَامِ ثَوَابُ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ وَصَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا وَالِاخْتِلَافُ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِي الْخَبَرِ فِي ذَلِكَ صحيح الإسناد ، لكن قوله : " فتوفي ... " إلخ مدرج إنما هو من قول الزهري أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي رَمَضَانَ مَنْ قَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2196

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل جو شخص رمضان المبارک میں ایمان اور ثواب کے مد نظر صیام و قیام کرے‘اسے کیا ثواب ملے گا؟اور اس کی بابت وارد حدیث میں زہری کے شاگردوں کا اختلاف حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: میں نے رسول اللہﷺ کو رمضان المبارک کے بارے میں فرماتے سنا: ’’جو شخص ایمان کی بنا پر اور ثواب کے حصول کی نیت سے اس (رمضان المبارک) کا قیام کرے گا، اس کے سب پہلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘