سنن النسائي - حدیث 2166

كِتَابُ الصِّيَامِ تَسْمِيَةُ السَّحُورِ غَدَاءً صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ أَخْبَرَنِي بَحِيرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَيْكُمْ بِغَدَاءِ السُّحُورِ فَإِنَّهُ هُوَ الْغَدَاءُ الْمُبَارَكُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2166

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل سحری کو غذا (صبح کا کھانا )کہنا حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’سحری کا کھانا کھایا کرو کیونکہ یہ بابرکت کھانا ہے۔‘‘
تشریح : غذا اس کھانے کو کہا جاتا ہے جو دن کے آغاز میں کھایا جاتا ہے۔ روزے دار کے لیے چونکہ سحری ہی دن کے کھانے کے قائم مقام ہے، لہٰذا اسے حدیث مبارکہ میں غذا بھی کہا گیا ہے، جیسے ہم اپنی زبان میں سحری کو ناشتہ کہہ لیں۔(مزید دیکھئے، حدیث: ۲۱۴۶) غذا اس کھانے کو کہا جاتا ہے جو دن کے آغاز میں کھایا جاتا ہے۔ روزے دار کے لیے چونکہ سحری ہی دن کے کھانے کے قائم مقام ہے، لہٰذا اسے حدیث مبارکہ میں غذا بھی کہا گیا ہے، جیسے ہم اپنی زبان میں سحری کو ناشتہ کہہ لیں۔(مزید دیکھئے، حدیث: ۲۱۴۶)