سنن النسائي - حدیث 2143

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي خَبَرِ أَبِي سَلَمَةَ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَحْسُبُ وَلَا نَكْتُبُ وَالشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ وَالشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا تَمَامَ الثَّلَاثِينَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2143

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس بارے میں حضرت ابو سلمہ کی حدیث میں یحیٰ بن ابی کثیر کے شاگردوں کا اختلاف حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں، نبیﷺ نے فرمایا: ’’ہم امی لوگ ہیں، ہم حساب کتاب نہیں جانتے۔ کبھی مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔‘‘ تیسری دفعہ آپ نے انگوٹھا بند فرما لیا (یعنی انتیس دن کا)۔ ’’اور کبھی مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔‘‘ یعنی پورے تیس دن کا۔
تشریح : مہینہ انتیس کا ہو یا تیس کا، بہر صورت وہ کامل ہوتا ہے، احکام میں بھی اور ثواب میں بھی۔ مہینہ انتیس کا ہو یا تیس کا، بہر صورت وہ کامل ہوتا ہے، احکام میں بھی اور ثواب میں بھی۔