سنن النسائي - حدیث 2139

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى إِسْمَعِيلَ فِي خَبَرِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَصَفَّقَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ بِيَدَيْهِ يَنْعَتُهَا ثَلَاثًا ثُمَّ قَبَضَ فِي الثَّالِثَةِ الْإِبْهَامَ فِي الْيُسْرَى قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قُلْتُ لِإِسْمَعِيلَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2139

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس بارے میں حضرت سعد بن مالک کی حدیث میں اسماعیل کے شاگردوں کا اختلاف حضرت محمد بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا بھی ہوتا ہے۔‘‘ (حدیث کے راوی) محمد بن عبید نے اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں کھول کر سامنے کیں۔ تین دفعہ ایسے کیا اور تیسری دفعہ بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کو بند کر لیا۔ یحییٰ بن سعید کہتے ہیں: میں نے اسماعیل سے پوچھا: کیا محمد بن سعد نے اس روایت کو اپنے باپ (سعد بن ابی وقاص) سے بیان کیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں (بلکہ مرسلاً بیان کیا ہے)۔
تشریح : اس روایت میں تابعی حضرت محمد بن سعد کہہ رہے ہیں: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ… الخ، صحابی کا واسطہ نہیں، لہٰذا یہ روایت مرسل ہے۔ اس روایت میں تابعی حضرت محمد بن سعد کہہ رہے ہیں: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ… الخ، صحابی کا واسطہ نہیں، لہٰذا یہ روایت مرسل ہے۔