سنن النسائي - حدیث 2138

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى إِسْمَعِيلَ فِي خَبَرِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا يَعْنِي تِسْعَةً وَعِشْرِينَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَغَيْرُهُ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2138

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس بارے میں حضرت سعد بن مالک کی حدیث میں اسماعیل کے شاگردوں کا اختلاف حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ’’مہینہ کبھی اتنا، اتنا اور اتنا بھی ہوتا ہے۔‘‘ (یعنی انتیس دن کا)۔ یحییٰ بن سعید وغیرہ نے اس روایت کو بواسطہ اسماعیل، محمد بن سعد سے (صحابی رسول سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے واسطے کے بغیر) نبی اکرمﷺ سے بیان کیا ہے، یعنی مرسلاً۔